اشاعتیں

کوچہ قاتل لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

سفاکانہ ملکیت

 سندھ کی بارہ برس کی سفکانہ آمریت کا ایک اور ملوکیت سے بھرپور وار۔ کراچی(مسعود حسین جعفری) صوبہ سندھ پر بارہ برس سے قابض ملوکیت بھرپور انداز سے انتہائ سفاکانہ وار کرنے میں مصروف ہے۔ جس کا مظاہرہ آج ملوکیت کے اجتماع کے دوران گھر بیٹھے زبردستی کے بنائے جانے والے نام نہاد رہبر کی رونمائی بھی ہے۔ پاکستانی قوم اس نام نہاد اور زبردستی کی ملوکیت سے ایک مدت سے نمبرد آزما رہی ہے مگر اس ملوکیت کی جڑیں شاید بہت زیادہ مضبوط ہیں جس کی روک تھام ممکن نہیں اور نہ ہی جمہوریت کو پنپنے دیا گیا کہ کسی طرح اس ملوکیت کا خاتمہ کیا جا سکے۔ قوم سابقہ ملوکیت گھریلو سیاست کے بیچ سے ہی بیزار تھی کہ اس گھریلو ملوکیت کو مزید فروغ دینے کے لئے زبردستی کا بوجھ مزید بڑھادیا گیا۔ جمہوریت کا قتل عام بالکل اس طرح کیا جاتا رہا جیسے پاکستان بھی کسی عرب ریاست کی بادشاہت کا حصہ ہو۔ اس ملوکی گروہ میں شاید قابلیت کا فقدان ہوتا ہے۔ گھر کی کسی بھی عورت مرد کو زبردستی عوام کی چھاتی پر مونگ دلنے کے لئے چھوڑ دیا جاتا ہے قومی خزانے پر الگ بوجھ پڑتا ہے۔ عوام کی بے بسی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ لوگ محض دیہاڑی لگانے کی ...

اقتدار کی ہوس میں

 اسیران اقتدار ۔۔۔۔۔ ملک وقوم کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان ایک ایسی فلاحی ریاست ہے جو صرف اور صرف دین اسلام کے نام پر حاصل کی گئ مگر یہاں دین اسلام کا نفاذ قائم نہ ہو سکا صرف چند افراد گروہ یا ادارے ہی حتی الامکان عمل کرنے کی جستجو میں رہتے ہیں لیکن اکثریت اس سے انحراف کرتی دیکھائی دیتی ہے۔ منافقت کی عمدہ مثال تو یہ ہے کہ تبلیغ اور دعوع انتہائ روز و شور سے کئے جاتے ہیں لیکن جب عمل کی باری آتی ہے تو کئ میلون دور تک سوائے بدنامی رسوائی کے کچھ بھی واضح نہیں ہوتا بلکہ ضد ھڈدھرمی کی مثالیں قائم کی جاتی ہیں جس کا مظاہرہ آئے روز ہم دیکھتے ہی رہتے ہیں۔ اگر سیاسی جماعتوں کی بات کی جائے تو کف افسوس ملنے کے کچھ سجائ نہیں دیتا۔ جھوٹ عیاری مکاری کرپشن سودے بازی تباہی مفادپرستی یہ وہ عوامل ہیں جس سے سیاست پروان چڑھائی جاتی ہے۔ دوسری جانب ملوکیت کو سیاست میں لازم و ملزوم قرار دیتے ہوئے اسے ایک گھریلو دائرے میں قید کردیا گیا ہے۔ احمقانہ اجتماع روز ہائے گزشتہ جو کچھ بھی سننے کو ملا اس میں صرف اور صرف ایک ہی بات واضح نظر آتی ہے کہ کچھ مالکان جو کہ ملوکیت کو نصب العین بنائے بی...

دشمن کی کاروائیاں مزید بڑھ گئیں

  دشمن بلوچستان کے حصول کے لئے ایک مدت سے برسرپیکار ہے۔ مدت سے بلوچستان کو سورش سے بچانے کی کوششیں اب تک جاری ہیں۔ ساری محنت پر پانی پھیرنے کے لئے اندرونی دشمنوں کی کاروائیاں۔ اندرونی دشمن معصوم لوگوں کو ورغلانے کی کوشش ضرور کریں گے۔ آزادی یا علیحدگی کا نعرہ بھی لگوایا جاسکتا ہے۔ غلیظ دشمنوں کی فنڈنگ سے اندرونی دشمن خریدے گئے بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ نے پہلے ہی انکشاف کیا تھا۔ کراچی(تجزیہ: مسعود حسین جعفری)کراچی میں دشمن کافی حد تک ناکام رہے جس کا کریڈٹ خفیہ اداروں کو جاتا ہے جو دن رات اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف رہے اور شہریوں کو دہشتگردوں سے محفوظ کرتے گئے۔ مگر افسوس اندرونی دشمن پھر بھی سازشوں سے باز نہ ائے۔ اب بلوچستان میں خطرات بڑھ چکے ہیں۔دشمن جو ایک طویل مدت سے بلوچستان میں شورش کا باعث بن رہا تھا اب اس میں مزید شدت آگئ ہے۔دشمن بلوچستان کے حصول کے لئے ایک مدت سے برسرپیکار ہے۔ مدت سے بلوچستان کو سورش سے بچانے کی کوششیں اب تک جاری ہیں۔ ساری محنت پر پانی پھیرنے کے لئے اندرونی دشمنوں کی کاروائیاں۔اندرونی دشمن معصوم لوگوں کو ورغلانے کی کوشش ضرور کریں گے۔ آزادی یا عل...

بابائے قوم سے اتنی نفرت کیوں؟؟

  پیپلزپارٹی کا سندھ کے ساتھ کھلا تعصب۔ کیوں ؟؟؟؟؟ (تجزیہ:مسعود حسین جعفری) ملوکیت کی پیداوار گھریلو جماعتیں اس ملک وقوم کے لئے ہمشیہ ہی ذلت ورسوائی کا سبب بنتی آرہی ہیں۔ اور رہی بات (ن)لیگ اور پیپلزپارٹی کی تو اس سے بدتر ملوکیت شاید دنیا میں کہیں نہ ہوگی۔ مسلسل ڈکٹیٹر شپ جس کا دورانیہ ایک طویل سیاہ شب پر محیط ہے جس کا سلسلہ ختم ہونے میں نہیں آرہا اور نہ ہی کسی قسم کی قانون سازی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے اس سلسلہ کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیا جائے۔ بابائے قوم کے مزار میں جو بے ہودگی بدتمیزی اور اخلاق سوز حرکت ہوئ اس پر ساری قوم ہی شرم افسوس اور صدمے کی حالت میں ہے۔ زیادہ افسوس پیپلزپارٹی کی بے حسی پر ہوتا ہے جو ملزمان کی حمایت کررہی ہے اسے نہ تو کوئ غم ہے اس مذموم حرکت کا اور نہ ہی کوئ دلچسپی۔ اگر دلچسپی ہوتی تو ملزمان کو اس خلاق سوز جرم کی سزا کی جستجو کی جاتی ذرا ذرا سے معاملات پر احتجاج کرنے والے مزار قائد کی بے حرمتی پر اطمینان سے خاموش مزے لیتے رہے۔ اس گھٹیا سیاست کے پیچھے کیا عزائم ہیں وہ بھی کھل کر سامنے آچکے ہیں۔ کراچی میں تصویری نمائش میں پیپلزپارٹی کے نمک خوار نے بےنظیر کی ایک...