سازشی عناصر
سازشی عناصر کی سرگرمیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ (تحریر: مسعود حسین جعفری) اندرونی بیرونی سازشوں میں گھرا عرض پاک اور اس میں بسنے والے عجیب مخمصے اور عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ ایک طویل مدت تک اقتدار میں رہنے والے آج بھی اسی جگہ کھڑے نظر آتے ہیں جہاں ان کی پیدائش واقع ہوئ تھی سرمو ذرا سا فرق جسے تعلیم تہذیب نظریہ سوچ دور دور تک نظر نہیں آتا کاش ان میں کردار کی بلندی ہوتی کاش سوچ و نظریات مال و زر اختیارات سے اوپر ہوتے کاش اس فلاحی ریاست کو بنانے کے لیے اعلیٰ ذہانت ہوتی مگر ہر پاکستانی کا احساس محرومی کئ گنا بڑھ جاتا ہے جب وہ ایسے افراد اور ان کے گروہ کو دیکھتا ہے جو کئ نسلوں سے اقتدار میں رہے ہیں اور آج بھی اسی سطحی نظریات و سوچ کے ساتھ جو مدتوں سے ان کے ذہنوں کو پراگندہ کر کے رکھے ہوئے ہیں اور اقتدار کی ہوس جو رگوں میں خون کی مانند رواں دواں ہے فطرت ثانیہ میں شامل ہوچکی ہے جس سے چھٹکارا صرف مالک حقیقی کے پاس جا کر ہی نصیب ہوتا ہے۔ جھوٹ پر سیاست قائم ہے ہر سیاست دان اور اس کا گروہ کسی نہ کسی سازش کے تانے بانے بنے میں لگا ہوا ہے بالخصوص ایسے سیاستدان جو ملوکیت و حاکمیت کے قائل ہیں ایسے افراد ک...